پاکستان میں ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ‘بھارتی سکواڈ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ ایسوسی آیشن آف دی بلائنڈ انڈیا نے رواں ماہ پاکستان میںچوتھے ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔بی 1 کیٹیگری میں اجے کمار ریڈی، دیبراج بہیرا، نریش بھائی بلو بھائی،نیلیش یادیو، سنجے کمار شاہ، پروین کمار شرما شامل ہیں۔ بی 2 کیٹیگری میں وینکٹیشورا راؤ ڈنا، پنکج بھوئے، لوکیشا، رمبیر سنگھ اور عرفان دیوان جبکہ بی 3 کیٹیگری میں درگا راؤ ٹومپاکی، سنیل رمیش، سکھرام ماجھی، روی امیتی، دینیش بھائی چامایاڈ بھائی رتوا اور دھنگار گوپو شامل ہیں۔ چیئرمین ڈاکٹر مہانتیش نے کہا کہ  بھارتی بلائنڈ ٹیم تین مرتبہ ورلڈکپ جیتنے کا اعزاز رکھتی ہے۔ وزارتِ کھیل کی جانب سے این او سی جاری ہوچکی  تاہم وزارتِ خارجہ کی منظوری کا انتظار ہے اور مثبت جواب کی توقع ہے۔ منظوری ملنے پر 21 نومبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان جائیں گے۔ صدر بْسے گوڑا نے کہا کہ  دستیاب بہترین کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے جس میں ماضی میں بھارت کی نمائندگی کرنے کا تجربہ ہے۔ بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 23 نومبر سے 3 دسمبر تک پاکستان میں شیڈولڈ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن