لاہور(کامرس رپورٹر)کمشنرپنجاب ریونیو اتھارٹی( پی آر اے) لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسران سعود عتیق خان اور اکمل وڑائچ نے مختلف ریسٹورینٹس کے رجسٹریشن سٹیٹس اورe-IMS سسٹم کو چیک کرنے کیلئے گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے اور غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں۔اسی طرح رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ اسکے علاوہ الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنیوالوں کو بھی موقع پر شوکاز نوٹس جاری۔ غیر رجسٹرڈ تمام ریسٹورنٹس ، ای آئی ایم ایس سسٹم کی تنصیب نہ کرنیوالے اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنیوالوں کو ایک ہفتہ کا وقت دیا گیا ہے۔