لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر ایک اہم سیمینار منعقد کیا جس کا مقصد کاروباری برادری اورنوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے فوائد سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں ابوذر شاد اور سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان، مدثر نعیم، عماد ملک اور عثمان ریاض نے بھی خطاب کیا جبکہ محمد انیس اور میاں آصف خلیل سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرا دکی بڑی تعداد سیمینار میں شریک ہوئی۔میاں ابوذر شاد نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اہمیت اور اس کے مختلف شعبوں پر اثرات پر روشنی ڈالی۔ مصنوعی ذہانت آج کی دنیا میں ایک انقلابی تبدیلی کا ذریعہ بن چکی ہے اور اس سے بہترین استفادہ کرنے کیلئے ہمیں جدید تقاضوں کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔
مصنوعی ذہانت انقلابی تبدیلی کا ذریعہ بن چکی ، لاہور چیمبر میں سیمینار
Nov 14, 2024