کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے تیسرے روزپاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروبار اتار چڑھائو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی۔100انڈیکس93200پوائنٹس سے بڑھ کر 93355پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں20ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورکاروباری حجم گزشتہ روز منگل کی نسبت1.78فیصد زائد رہا۔