کاروبار 8بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن تاجروں پر بدترین ظلم ہے:احد امین

لاہور (کامرس رپورٹر) ای سی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احد امین ملک نے کہا تجارتی مراکز کاروبار 8بجے بند کرنے کا نوٹیفکیشن تاجروں پر بدترین ظلم ہے۔ دکانیں کونسا دھواں چھوڑتی ہیں جن پر پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ ہوٹلز رات 10 بجے تک کھل سکتے ہیں تو تجارتی مراکز کو کھولنے کی بھی اجازت دی جانی چاہئے۔ وزیراعلی سے اپیل ہے اس فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے دکانوں کو رات 10 بجے تک کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں کمزور نہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن