منشیات فروشی کے درج مقدمات کاآڈٹ کا فیصلہ ‘سہولت کاروں کیخلاف کارروائی ہوگی

لاہور(نامہ نگار)لاہورپولیس حکام نے شہر کے تھانوں میں منشیات فروشی کے درج مقدمات کاآڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔پولیس زرائع کا کہناہے کہ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے منشیات کے ملزمان کو کیسز میں ریلیف دینے والے افسران کیخلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے منشیات کیسز کاآڈٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اس حوالے سے ملزمان کی سہولت کاری کرنے والے پولیس اہلکاروں کی رپورٹ تیار کرنے کاحکم دیدیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن