لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس دہشت گردوں، ڈاکوؤں اور شر پسندوں کے خاتمے کیلئے پرعزم اور مسلسل مصروف عمل ہے، دشوار گزار، پہاڑی علاقوں، گنجان آبادیوں اور کچہ ایریاز میں ملک و سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائیگی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ایمونیشن لے جانے اور گرانے والے ڈرون دہشت گرد و شر پسند عناصراورڈاکوؤں کیخلاف موثر کاروائیوں کا ذریعہ بننے کیساتھ ساتھ لا اینڈ آرڈر کنٹرول، ٹریفک مینجمنٹ، سمارٹ پولیس کے حوالے سے ڈرونز ٹیکنالوجی بے حد معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈرونز کے ذریعے شر پسند عناصر کی نقل و حرکت کی مانیٹرنگ اور قلع قمع کیلئے پیشگی اقدامات کیے جا سکتے ہیں،ڈرون ٹیکنالوجی سے وسیع ایریا کی فضائی سرویلنس، سکیورٹی و ٹریفک اقدامات بھی یقینی بنانا ممکن ہے۔ بین الصوبائی چوکیوں پر دہشت گردوں کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر ڈرون ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ڈاکوؤں‘ شرپسندوں کے خاتمے کیلئے اسلحہ بردار ڈرونز کا حصول زیر غور
Nov 14, 2024