گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سافٹ لاجک ٹیکنالوجیز اور سٹیزن انٹرنیشنل پلاسٹک انڈسٹریز کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کر دئیے گئے ہیں جس کے تحت دونوں ادارے ٹیکنالوجی پارٹنرز کی حیثیت سے تعاون کریں گے اس شراکت داری کا مقصد تکنیکی جدت اور مستحکم تعاون کو فروغ دینا ہے یہ معاہدہ دونوں اداروں کے مابین ایک نئی شراکت داری کی بنیاد رکھتا ہے۔ جس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے اقدامات کیے جائیں گے اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ اس اہم موقع پر دونوں کمپنیوں کے اعلی عہدیداران چیئرمین سٹیزن انٹرنیشل پلاسٹک بابو محمد عقیل ،ڈائریکٹر سٹیزن انٹرنیشنل بابو محمد سہیل اور بابو محمد عدیل بھی موجود تھے۔ جنہوں نے اس اقدام کو مستقبل میں مزید کامیابیوں کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
سافٹ لاجک اور سٹیزن انٹرنیشنل پلاسٹک انڈسٹریز کے مابین مفاہمتی یادداشت دستخط
Nov 14, 2024