نوشہرہ ورکاں:چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کا سموگ کے خاتمے، بچاؤ بارے آگاہی واک

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چیف آفیسر میونسپل کمیٹی خالد رشید نے سموگ کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر بارے آگاہی کے لئے واک کا اہتمام کیا۔ جس میں اے ڈی ایل جی  اقصیٰ امین سمیت سرکاری ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی واک دفتر میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر تحصیل آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ جہاں اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے شہریوں میں سموگ بارے آگاہی کے پمفلٹس اور فیس ماسک تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی ہمارا سب سے بڑا معاشرتی مسئلہ ہے جس سے سموگ پیدا ہوتی ہے جو انسانوں سمیت ہر جاندار اور فصلوں کے لئے انتہائی خطرناک ہے حکومت سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے واک کا مقصد عوام میں سموگ کے نقصانات اور فضائی آٍلودگی سے بچاؤ کی تدابیر بارے آگاہی دینا ہے شہری فضائی آلودگی کے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں۔

ای پیپر دی نیشن