گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران آئل مصنوعات کی قیمتوں میں60روپے فی کلو تک اضافہ قابل مذمت ہے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں مجبور ہو کر خودکشیاں کررہے ہیں۔اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔مہنگائی میں کمی کے دعویدار، محض کاغذی چارٹ دکھا کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ان سے خیر کی توقع نہیں،عوامی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 64 کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔