ایمن اباد (میاں طارق فیض )وفاقی حکومت کی طرف سے وابڈا افسران کو مراعات اور دیگر ملازمین کا استحصال تفصیلات کے مطابق 2015 میں وفاقی حکومت نے واپڈا افسران کے لیے ایک ٹرانسپورٹ پالیسی بنائی جس کے تحت ریجن کی سطح پر چیف ایگزیکٹو ، ڈائریکٹرز، ایس ا یز ایکسینز اور ایس ڈی اوز کو اس پالیسی کے تحت گاڑیاں مہیا کی گئی ٹرانسپورٹ پالیسی کے مطابق گاڑی کی کل مالیت کا 40 فیصد حکومت ادا کرے گی اور بقیہ 60 فیصد افسران پانچ سالہ مدت میں بلا سود ادا کرنے کے پابند ہوں گے مگر اس کے برعکس فیلڈ سٹاف لائن سپرٹینڈنٹ،میٹر انسپیکٹرز میٹر ریڈرز لائن مینز کو اس پالیسی اور سہولت سے محروم رکھا گیا۔فیلڈ سٹاف اپنی جیب سے پٹرول خرچ کر کے محکمانہ فرائض سر انجام دینے پر مجبور ہے۔اس سلسلہ میں گیپکو ملازمین نے وزیراعظم شہباز شریف چیئرمین واپڈا سے مطالبہ کیا ہے۔کہ فیلڈ ملازمین محکمہ کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔لہذا انہیں بھی ٹرانسپورٹ پالیسی کے تحت موٹر سائیکلیں اور پٹرول جیسی سہولیات مہیا کی جائیں۔