کمشنرگوجرانوالہ کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس

گوجرانوالہ، حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت )کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں حافظ آباد کے نواحی علاقوں محمود پور سمیت چھ دیہات کی زمینوں کو دریائے چناب کے پانی سے کٹا سے بچانے کیلئے 20کروڑ روپے لاگت سے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ عبدالرف نے منصوبے بارے بریفنگ دی۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ دریائے چناب پر 18کلو میٹر ڈان سٹریم کے قریب بائیں جانب کنارے پر واقع محمود پور سمیت چھ دیہات کو کٹا کا سامنا ہے۔پی ڈی ایم اے نے کٹا کو روکنے کیلئے چھ مقامات پر سڑکچر تعمیر کرنے کی تجویز دی ہے جسے محکمہ انہار کے ماہرین کی کمیٹی نے بھی منظور کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ تمام چھ سڑکچرز کی کل لمبائی دو کلو میٹر ہوگی۔ منصوبے سے ان دیہات کے چھ ہزار سے زائد مکینوں کی ہزاروں ایکڑ زرعی زمین سمیت املاک محفوظ ہو جائیں گی۔ کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے ہدایت کی کہ پراجیکٹ کی ٹینڈرنگ کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور سڑکچرز کی بروقت تعمیر اور میٹریل کی کوالٹی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر دی نیشن