ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کرو ائے جارہے ہیں:ضمیر الحسن بھٹی

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی ایم پی اے ضمیر الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کرو ائے جارہے ہیں۔ پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہمارے گھروں اور ڈیرہ پر توڑ پھوڑ کی جارہی ہے جبکہ ہمیں اپنی ذاتی فصلوں کی کٹائی بھی نہیں کرنے دی جارہی۔ ہم حکومت کے ان اُچھے  ہتھکنڈوں سے کسی صورت بھی خوف زدہ، ڈرنے والے نہیں ہیں۔ حالیہ انتخابات میں بری طرح ہارنے ، دھوکہ دینے والے سابق ایم پی اے مامون جعفر تارڑ ہمارے خلاف بیانات دینے سے قبل اپنے گریبان میں جھانکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے ہمارے ڈرانے، دھمکانے کی جتنی مرضی کوشش کر لیںہماری طاقت حافظ آباد کی عوام ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کی سپورٹ کرنے کا ہم پر جو الزام لگایا جا تاہے وہ بلکل جھوٹ، غلط اور بے بنیاد ہے ۔ہم کل بھی اور آج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ حکومت جتنی مرضی ہم پر سختیاں اور جھوٹے مقدمات درج کرلے ہمار ا خاندان کسی صورت بھی ڈرنے والا اور پیچھے ہٹنے والا نہیں ہے۔ ہمار ے ووٹر، سپورٹرز اور حلقہ کی عوام ہمارے اور کپتان عمران خان کے ساتھ ہے اس لیے ہمیں ڈرنے اورجھکنے کی کوئی ضرورت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن