حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)محکمہ اطلا عات حکومت پنجاب ( ڈی جی پی آر) کی جانب سے حافظ آباد کے مقامی صحافیوں کو جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کے چیک جاری کر دیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے مقامی صحافیوں میں چیک تقسیم کیے ۔چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب امجدپرویز چٹھہ ،سابق چیئرمین عبد الجبار رضا انصاری بھی اس موقع پر موجو د تھے ۔ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کاکہنا تھا کہ حکومت پنجاب جہاں عوام کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں بھر پورا قدامات کر رہی ہے تو وہی صحافیوں کے حقوق کا بھی خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے ۔ صحافی اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی و تعمیر و ترقی کے اقدامات کو بڑے بھر پور اور موثر طریقے سے اُجاگر کر رہے ہیں۔ انکاکہنا تھا کہ مقامی سطح پر بھی صحافیوں کو در پیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ مثبت تجاویز و آراء کو بھی خوش دلی سے قبول کر تے ہوئے علاقہ کی بہتری اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہے ہی۔