بلدیہ عظمیٰ :لاہور کی ریگولیشن ونگ تجاوزات مافیا کیخلاف متحرک،5 ٹرک سامان ضبط

لاہور(خبرنگار)بلدیہ عظمیٰ لاہور کی ریگولیشن ونگ تجاوزات مافیا کیخلاف متحرک، چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا کی زیر نگرانی بھرپور کارروائیاں۔ مین فیروز پور روڈ شنگھائی پل، کاہنہ نو، بیدیاں روڈ، قینچی بینک سٹاپ نشتر زون، دھرم پورہ، لنک کینال روڈ، چوہنگی امرسدھو میں بھرپور کارروائیاں کیں گئیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں سامان ضبط کر لیا گیا ہے۔ چیف آفیسر نے  کہا 5 ٹرک سامان ضبط کروایا گیا ہے۔ 3 پھٹے، ریڑھیاں، سٹینڈز ضبط کروا کر ریگولیشن ونگ کے سٹور میں جمع کروا دئیے گئے ہیں۔ چیف آفیسر نے کہا تجاوزات مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ 

ای پیپر دی نیشن