فیروزوالہ( نامہ نگار ) پاکستان تحریک انصاف پی پی 139 میں مرکزی انتخابی دفتر کا افتتاح کر کے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک میں مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب میں ٹکٹ ہولڈر چوہدری اعجاز حسین بھٹی ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی خرم شہزاد ورک ایڈوکیٹ ،خرم منورمنج ایڈووکیٹ ،اویس عمر ورک ،وقاض محمود مان، سرفراز احمد ڈوگر و دیگر ارکان اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے عہد کیا کہ وہ کسی دباؤ خوف و لالچ کی خاطر میں نہیں آئیں گے۔
فیروزوالہ:پی پی 139 میں پی ٹی آئی مرکزی دفتر کا افتتاح ،انتخابی مہم کا آغاز
Nov 14, 2024