لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے جنرل سیکرٹری خالد رانا اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا 30 نومبر کو ہونیوالے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے پارٹی پرچم لہراؤ مہم بڑی تیزی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ عوام کا اس مہم میں جوش و خروش دیدنی ہے۔ عوام نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔پیپلز پارٹی آئین کی خالق اور آئین کی محافظ جماعت ہے۔