لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام کی عسکری قیادت اسرائیلی جارحیت کیخلاف عملی اقدامات کرے۔ اسرائیلی مصنوعات کاحکومتی سطح پر بائیکاٹ کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ لاہور کے صدر حاجی ایوب میر، سیکرٹری جنرل قاری قاسم بلوچ، مولانا محمد وقاص حیدر، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، قاری عبدالعزیز یوسف اور دیگر احرار رہنماؤں نے کہا یہودیت جو قدیم زمانہ سے ہی بے گھر تھی آج اپنے آپ کو فلسطین کی سرزمین کا حقدار سمجھ رہی ہے۔
عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف عملی اقدامات کرے:مجلس احرار اسلام
Nov 14, 2024