لاہور (لیڈی رپورٹر) پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب قدم با قدم پروجیکٹ کے تحت پاتھ فائنڈر انٹرنیشنل کے تعاون سے پنجاب کی جامع سماجی اور طرز عمل کی تبدیلی کی حکمت عملی کو فعال کرنے کیلئے صلاحیت کی مضبوطی اور شراکتی کارروائی کی منصوبہ بندی کیلئے 2 روزہ ورکشاپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ فیملی پلاننگ کیلئے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے مالی اعانت فراہم کی گئی اور ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب فیملی پلاننگ پروگرام کے ساتھ منسلک، اس ورکشاپ کا مقصد ایس بی سی کے طریقہ کار کو ادارہ جاتی بنانا ہے، خاص طور پر پوسٹ پارٹم فیملی پلاننگ اور اسقاط حمل کے بعد کی فیملی پلاننگ پر خصوصی توجہ دینا ہے۔