پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ،ضروری نہیں حکومت کے ہر فیصلے کی حمایت کرے:احمد محمود

Nov 14, 2024

لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا اگرچہ پیپلز پارٹی اتحادی حکومت کا حصہ ہے،لیکن یہ ضروری نہیں کہ وہ حکومت کے ہر فیصلے کی حمایت کرے۔ خاص طور پر پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل نہیں ہوئی ہے اور حکومتی پالیسیوں پر اپنی الگ اور آزادانہ رائے برقرار رکھتی ہے۔ تاہم وہ آئینی عدالتوں اور عدالتی اصلاحات کی حمایت میں ضرور کھڑی ہے۔ تنازعہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے شروع ہوتا ہے اور بینظیر بھٹو کی حکومت کے خاتمے تک پھیلا ہوا ہے۔ مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ عدلیہ کا کردار غیر جانبدار ہونا چاہئے اور اسے جمہوری اداروں کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہئے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ پارلیمان کے اختیار کو برقرار رکھنے کی حامی رہی ہے۔

مزیدخبریں