لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف اور دھی رانی پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ چاروں اضلاع کے ڈی سیز اور محکمہ زراعت کی جانب سے کمشنر لاہور کو گندم کاشت اہداف بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا لاہور ڈویژن میں گندم کی 13لاکھ 33ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف دیا گیا ہے، جس میں ابتک 5لاکھ 73ہزار ایکڑ پر کاشت ہوچکی ہے۔ کمشنر لاہور نے شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور میں گندم بوائی اہداف کا جائزہ لیا۔ گندم کی بوائی کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ گندم کی بوائی جاری ہے، پچھلے سال کے آج کی تاریخ تک کے تقابلی جائزہ کیمطابق بوائی تسلی بخش جاری ہے۔ لاہور میں گندم بوائی کا ہدف 1لاکھ 14ہزار ایکڑ ہے جبکہ 29فیصد ہدف مکمل ہوچکا ہے۔
کمشنر کی زیر صدارت گندم کاشت اہداف ، دھی رانی پروگرام اجلاس،تقابلی جائزہ
Nov 14, 2024