لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری جنرل قائداعظم فورم عامر کمال صوفی نے کہا جنگ آزادی 1857ء برصغیر کے عوام نے مذہب و ملت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لڑی۔ہندوئوں اور انگریزوں کی ملی بھگت نے مسلمانوںکو شش و پنج میں ڈال دیا اور مسلمانوں کا ہندوئوں پر سے اعتماد اٹھ گیا۔ مولانا ظفر علی خان کے والد مولوی سراج الدین نے 1903ء میں لاہور سے ہفت روزہ زمیندار جاری کیا۔ والد کی خواہش کے مطابق مولانا نے 1909ء میں اس کی ادارت سنبھا ل لی۔ مولانا ظفر علی خان نے زمیندار میں پہلی جنگ عظیم کے وقت جنگ کی خبریں شائع کیں جس پراخبار کو بند کردیا گیا۔مولانا ظفر علی خان کی بیشتر صلاحتیں اور توانائیاں انگریزوں کی غلامی کے خلاف جہاد کرتے ہوئے صرف ہوئیں۔ مولانا نے اپنے اخبار کی وجہ سے عوام کا حکومت کے حوالے سے خوف کم کیا۔