لیاقت بلوچ کی قائدین پی ٹی آئی کی بانی سے ملاقات پر گرفتاری کی شدید مذمت  

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی  لیاقت بلوچ نے تحریک انصاف کے قائدین کی قائد تحریک انصاف سے ملاقات کے موقع پر گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ اگرچہ بعد میں انہیں رہا کردیا گیا لیکن انتظامیہ، پولیس کا یہ اقدام توہین عدالت اور سیاسی جمہوری بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ پہلے ہی تلخیاں، شدت اور انتقامی جذبات عروج پر ہیں، حکومتی اور خفیہ ایجنسیوں نے غیرجمہوری اقدام کرکے حالات کو مزید خراب، شدت، تلخی اور بے یقینی، مایوسی اور نااْمیدی سے تمام اقدامات کو زمین بوس کردے گی۔جبکہ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا سٹیٹ بنک کے مطابق ستمبر 2024 تک حکومت کا قرض 69570 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ ستمبر میں حکومتی قرض اور جی ڈی پی کا تناسب 65.70 فیصد رہا، جون 2018 کے بعد حکومتی اورجی ڈی پی تناسب کم ترین سطح پرہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتی پالیسیاں معیشت کو سہارا دینے کی بجائے عوامی مشکلات میں اضافے کا باعث ہیں۔ ہر شخص 3 لاکھ روپے کا مقروض ہو چکا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن