لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونین کے الیکشن کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان! سپریم کورٹ کے حکم نامے پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔ حسن بلال ہاشمی ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے کے بعد طلبہ یونین کے انتخابات کیلئے ملک گیر تحریک کا اعلان کردیا۔ اس مہم کے دوران ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تشہیری پوسٹرز آویزاں کیے جائیں گے جبکہ یونین کی آگاہی اور اہمیت کے حوالے سے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائینگی۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائینگے۔
اسلامی جمعیت طلبہ کا طلبہ یونین الیکشن کیلئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
Nov 14, 2024