خواجہ سلمان رفیق کا دورہ انڈس ہسپتال ،مہیا کی جانیوالی سروسز کو سراہا 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے انڈس ہسپتال جوبلی ٹاؤن لاہور کا تفصیلی دورہ کیا۔ بانی انڈس ہسپتال لاہور جاوید ارشد بھٹی ،میاں محمد احسن، ڈاکٹر شفیق حیدر، ڈاکٹر تسمان ابن رسا اور عزیز الرحمن موجود تھے۔ خواجہ سلمان رفیق نے انڈس ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوںنے ایمرجنسی ،او پی ڈی اور ہسپتال میں دیگر مہیا کی جانیوالی سروسز کو سراہا۔درین اثنا صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں رینل ٹرانسپلانٹیشن  اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر شہزاد انور، پروفیسر محمود ایاز، ڈاکٹر کاشف جہانگیر، پروفیسر فیصل مسعود، پروفیسر فواد نصر اللہ، پروفیسر نوید اقبال ودیگرنے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے صوبہ بھر میں رینل ٹرانسپلانٹیشن کے حوالے سے سرکاری ہسپتالوں کی موجودہ صلاحیت میں مزید اضافہ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔پروفیسر شہزاد انور اور پروفیسر محمود ایاز سمیت دیگر نے قیمتی آراء پیش کیں۔ وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عظمت محمود، طارق محمود اور ڈاکٹر وسیم نے شرکت کی۔ پروفیسر شبنم بشیر و دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوںنے کہا صوبہ بھر میں غیر قانونی بلڈ بنکس کو نہیں چلنے دینگے۔

ای پیپر دی نیشن