لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) اسلامی جمہوریہ پاکستان میں فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا کے خصوصی ایلچی اور سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ نے گزشتہ روز پاکستان، اسلام آباد میں ان کی شاندار اور غیر معمولی سفارتی سرگرمیوں پر گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ حاصل کیا۔ پاکستان میں ایک عالمی عوامی سفارت کاری کے ادارے، دی ڈپلومیٹک انسائٹ نے سفیر کو ان کی مثالی کاوشوں اور دو بڑی قوموں کو دو طرفہ، علاقائی اور کثیر جہتی فورمز پر بہت کم وقت میں ایک دوسرے کے قریب لانے پر ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔