ابراہیم مراد کی سموگ میں کمی،ہوا کو بہتری کیلئے ’’ایون،اوڈ‘‘ وہیکل پالیسی کی تجویز 

لاہور (نیوز رپورٹر) سابق وزیر برائے ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے پنجاب میں جاری سموگ اور فضائی آلودگی جیسے سنگین مسئلے پر قابو پانے اور عوامی صحت کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے گاڑیوں سے ہونیوالے اخراج کو کم کرنے کیلئے ایک بار پھر ایون-اوڈ وہیکل پالیسی اپنانے کی تجویز دی ہے کیونکہ 70 فیصد ماحولیاتی آلودگی گاڑیوں کے دھوئیں سے ہوتی ہے۔ سابق وزیر ابراہیم مراد نے یہ تجویز گزشتہ سال سموگ کنٹرول اجلاس میں پیش کی تھی اور انہوں نے بتایا کہ یہ پالیسی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کو پچھلے سال کی نسبت 35 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ انہوں نے بیجنگ، دہلی، جکارتہ، پیرس اور میکسیکو جیسے شہروں کی کامیاب مثالوں کا حوالہ دیا، جہاں اسی طرح کی پالیسیوں سے فضائی آلودگی اور ٹریفک کے دیگر مسائل میں واضح کمی کی گئی ہے۔ بیجنگ میں اس پالیسی کے اپنانے سے فضائی آلودگی میں 40 فیصد کی قابل ذکر کمی آئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن