ہائیکورٹ نے شہری کی اراضی پر قائم سرکاری سکول خالی کرانے کے حکم پر عملدرآمد روک دیا

Nov 14, 2024

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شہری کی اراضی پر قائم سرکاری سکول خالی کرنے کے عدالتی حکم پر تا حکم ثانی عمل درآمد روکتے ہوئے فریقین کو نوٹس‘ کر کے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزارکے وکیل کا موقف کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے1978ء میں شہری کی اراضی کو قانونی طریقے سے حاصل کئے بغیر ہائی سکول قائم کر دیا، سول عدالت نے سکول خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے شہری کی درخواست منظور کر لی تھی۔

مزیدخبریں