کاہنہ‘فیروزوالہ(نامہ نگار)دو مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور راہ گیرزخمی ہوگیا۔کاہنہ کے علاقہ میں پولیس کا مبینہ مقابلہ ‘زیر حراست خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا ۔ڈاکو اعظم خاں عرف بادشاہ خاں جسمانی ریمانڈ پر تھا کو جسے اسلحہ کی برآمدگی کیلئے کاہنہ کے علاقہ پنجوگائوں کے قریب واقع دربار لایا گیا جہاں پر موٹرسائیکل سوار دو ملزموں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر مبینہ فائرنگ کردی ۔جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ حملہ آور 2ڈاکو فرار ہو گئے۔فیروزوالہ‘ موٹروے پل کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکووں اور پولیس کے درمیان مقابلہ دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ڈاکووں کی فائرنگ سے راہگیر زخمی ڈاکو فرار ہو گئے ۔