قصور(نمائندہ نوائے وقت ) قصور میں غیرت کے نام پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ قصور کے نواحی گاؤں کھڈیاں میں پسند کی شادی کرنا نوجوان لڑکی کا جرم بن گیا ۔مقتولہ طیبہ کی فیملی نے اس کو گھر پر لے جا کر گولیاں مار کر قتل کر دیا‘مقتولہ نے کچھ عرصہ پہلے جہانگیر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی‘طیبہ کی عمر21 سال تھی اور وہ سی ایس ایس کی سٹوڈنٹ تھی۔ طیبہ تین ماہ سے حاملہ بھی تھی ۔پولیس نے خاوند کی مدعیت میںشرافت‘ محمد صابر ‘ ماسٹر خالد ‘ لیاقت سمیت 10 افراد پر مقدمہ درج کر دیا۔