لاہور(نامہ نگار)مناواں میں بیٹی سے ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر ہمسائیوں کے بیہمانہ شدد سے 50 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی ہے۔ مناواں میں محلہ دار خواتین میں جھگڑا ہو گیا۔جس پر طیش میں آکر کوثر،بسمہ اور اقراء نے نگہت بی بی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اوراسے اینٹیں ماریں۔جس کے نتیجے میں نگہت بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کوثر اور اقراء کو حراست میں لے لیا جبکہ ملزمہ بسمہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ مقتولہ کے شوہر ارشاد کے بیان پر ملزمہ کوثر،اقرا اور بسمہ کے خلاف نامزد مقدم درج کر کے دو خواتین کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ بسمہ کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ مقتولہ نگہت کی بیٹی کے مبینہ طور پر کوثر کے شوہر کے ساتھ تعلقات تھے۔اس بات کو لیکر کوثر بی بی اور نگہت کے درمیان جھگڑا ہواتھا۔