ننکانہ صاحب( نامہ نگار ) سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک دیو کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں آج سے ہو گا۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ‘ ننکانہ صاحب کے تمام گوردوارہ جات سمیت شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔ شہر کے تمام داخلی ‘ خارجی راستوں اور چوراہوں کو لائٹنگ سے سجایا گیا ہے جبکہ چوکوں اور چوراہوں پر پنجاب کی روایتی تقافت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ نیو یارک سے 28 رکنی جھتہ ڈاکٹر جگموہن سنگھ کی قیادت میں ننکانہ صاحب پہنچ گیا ہے۔بابا گورونانک کی دھرتی پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو اور دیگر ضلعی افسران نے نیو یارک سے آنے والے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا ، انتظامیہ کی جانب آنے والے یاتریوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور ان پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ننکانہ :بابا گورونانک کے جنم دن کی 3روزہ تقریبات کاآج سے آغاز
Nov 14, 2024