بانی پی ٹی آئی اپنی رہائی کیلئے کارکنوں کو سیاسی ایندھن بنا رہے: شیری رحمان

Nov 14, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے تحریک انصاف کی 24 نومبر سے ملک گیر احتجاج کی کال پر ردعمل میں کہا ہے کہ آخری گیند" کے طرح تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے " آخری کال" کا اعلان کر دیا ہے، اعلان کے ساتھ اپنے اس نام نہاد آخری اور فیصلہ کن احتجاج کا مقصد تو بتائیں؟ کارکنوں کو سر پر کفن باندھ کر نکلے کا حکم دینے والے خدا کا خوف کریں، ایک انسان کی رہائی کے خاطر اپنے کارکنان کی زندگیوں کو دائو پر نا لگائیں، یہ احتجاج کی نہیں انتشار اور اشتعال انگیزی کی کال ہے جس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں