ہائیکورٹ: تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض 

لاہور (خبر نگار) پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے برابر کرنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض کر دیا۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جاسکتا ، دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے خلاف بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر نہیں کی جاسکتی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم بطور اعتراض کیس درخواست پر آج سماعت کرینگی،درخواست میں موقف اپنایا کہ یہ تصدیق شدہ بات ہے کہ پاکستان میں ہر جگہ غربت ہے ،پاکستان میں کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ماہانہ ہے ، پاکستان برطانوی کالونی رہا اور جسٹس سسٹم میں تمام برطانوی قوانین اپنائے ہوئے ہیں۔پاکستان کے لیبر قوانین میں فوری ترامیم کی ضرورت ہے، استدعا ہے کہ عدالت پاکستان میں ایک ہزار ڈالر کے برابر ماہانہ تنخواہ مقرر کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن