لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست گزار کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ضمنی بیان میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواست پر سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے سماعت پراسیکیوٹر جنرب پنجاب کے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ملتوی کی ۔ لاہور انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مغلپورہ، زمان پارک اور جناح ہائوس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 6 مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی 6 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔