پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس‘ پرویز الٰہی دیگر کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی

Nov 14, 2024

لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 27 نومبر تک ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز ملزموں پر بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، عدالت نے پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی بیمار ہیں۔

مزیدخبریں