لندن (نیٹ نیوز) لندن میں قتل ہونے والی دس سالہ سارہ شریف کے والد عرفان شریف نے بیٹی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی۔ گزشتہ برس دس اگست کو سارہ شریف کی نعش ووکنگ میں اس کے گھر سے ملی تھی۔ سارہ شریف کے والد عرفان شریف، سوتیلی والدہ بینش بتول اور چچا فیصل ملک نے قتل سے انکار کیا تھا۔