شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں:سیدال  ناصر 

Nov 14, 2024

اسلام آباد+کوئٹہ (نمائندہ خصوصی +آئی این پی )ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکومت ملکی سالمیت اور خودمختاری پر حملہ کرنیوالے شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہے،دہشتگردی کی عفریت کا خاتمہ کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسز قابل قدر کردار ادا کررہی ہیں۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ٹراما سینٹر  کوئٹہ کا دورہ کیا  ۔ سیدال خان  ناصر نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں زیر علاج ریلوے اسٹیشن سانحے میں زخمیوں کی عیادت کی اور  انکی صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ھوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ۔اس موقع پر کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مزید کہاا کہ بحثیت قوم متحد ھوکر  ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے دہشتگردی کے خاتمہ ھم سب کا مشترکہ مشن ھے۔ بلوچستان  سینٹرل ایشیا کا گیٹ ویاور معاشی اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ھے ریلوے اسٹیشن پر حملہ بزدلانہ کاروائی ھے صوبے کی ترقی اور خوشحالی کاسفر ھمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتا اس موقع پر صوبائی وزرا ء میر سلیم احمد کھوسہ اور راحیلہ حمید درانی نے بھی دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ھوئے صوبے کے امن و استحکام کے عزم کا اعادہ کیا  ۔

مزیدخبریں