کراچی (نیٹ نیوز) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں پاکستان کی پہلی ’’ ٹرانس جینڈر ایجوکیشن پالیسی‘‘ کا مسودہ منظور کر لیا گیا، سندھ کے سکولز اور کالجز کے داخلہ فارم میں مرد اور خواتین کے خانے کے ساتھ ٹرانس جینڈر بچوں کے لیے بھی خانہ شامل کرنے اور اساتذہ کی بھرتیوں کے دوران نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنے کو بھی پالیسی کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔