اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے جاپانی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ جاپانی سفیر کا پاکستان میں قیام کو خوشگوار اور یادگار قرار دیا۔ وفاقی وزیر تجارت کی جاپانی سفیر کو آئندہ تقرری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جام کمال نے پاک جاپان تجارتی تعلقات کے فروغ میں جاپانی سفیر کے کردار کو سراہا۔ اوساکا ایکسپو 2025ء کے دوران پاک جاپان کاروباری ملاقاتوں کی تجویز پر بات کی گئی، جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں جاپانی آٹو انڈسٹری اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے جاپانی سفیر کی الوداعی ملاقات
Nov 14, 2024