بانی پی ٹی آئی جلد رہا ہوں گے، طویل عرصہ جیل میں نہیں رکھ سکتے: اسد قیصر 

Nov 14, 2024

اسلام آباد (آئی این پی) پی ٹی آئی رہنماء اسد قیصر نے کہا ہے کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان جلد رہاہوں گے، اب یہ طویل عرصہ جیل میں نہیں رکھ سکتے، حکومت فارم 47کی پیداوار ہے، یہ ہر وہ بات مان رہے جو انہیں آرڈر ملتا ہے، اپنے حق کیلئے سڑکوں اور اسمبلی دونوں جگہ پر احتجاج کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ آئی جی خود کو ڈاکٹر کہتے ہیں مجھے اس کی ڈگری پر بھی شک ہے۔ ہم آئی جی اور پولیس حکام کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے، اسد قیصر نے کہا کہ دو دن کے نوٹس پر صوابی میں جلسہ کیا گیا، کوئی بھی جماعت ایسا کر کے دکھائے؟ ہم آئین قانون کے اندر رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔ مسلم لیگ ن بطور جماعت لاہور سے بھی فارغ ہو چکی ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف، رانا ثناء اللہ کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں!  الیکشن میں مقابلہ کر لیں، جس حلقے میں بھی الیکشن لڑنا چاہیں لڑیں، ہم عام ورکر کھڑا کریں گے، شرط یہ کہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، شفاف الیکشن ہوں، اگر ہم نہ جیتے تو سیاست چھوڑ دیں گے۔  سابق سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

مزیدخبریں