غریب خاندانوں کو ہنر کی تربیت فراہم کرنا چاہتے ہیں: چیئرپرسن بی آئی ایس پی 

Nov 14, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے چیئر پرسن نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن نیو ٹیک محترمہ گلمینہ بلال سے بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹز میں ملاقات کی۔ بتایا کہ اس وقت 93 لاکھ غریب خاندان بی آئی ایس پی سے منسلک ہیں۔ ان خاندانوں کو غربت سے باہر نکالنے کیلئے ہم ان غریب خاندانوں کے افراد کو  تکنیکی ہنر کی تربیت فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ ان کے معیار زندگی میں بہتری آئے اور افراد اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ مستحق افراد کی بیرون ملک ملازمت کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ان کی سرٹیفکیشنز بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوں۔

مزیدخبریں