پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے کے وزیر تعلیم کو اساتذہ کے احتجاج پر صوبائی ارکان اسمبلی سے گفتگو کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو کہا وفاق کے ذمے ہمارے پیسے ہیں، مل کر احتجاج کرتے ہیں، پروموشن چاہئے تو صوبے کے حقوق کیلئے ساتھ آواز اٹھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق نے ہمارے پیسے روک رکھے ہیں۔ ہمیں شوق تو نہیں کہ ہمارے پاس پیسے ہوں اور کام نہ کر رہے ہوں۔ صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی اپ گریڈیشن سے متعلق میرا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کہنے کا مقصد تھا وفاق سے صوبے کا حق لینے میں اساتذہ ہمارا ساتھ دیں۔