پشاور (نیٹ نیوز) ایف آئی اے نے ملکی تاریخ میں غیر قانونی کرنسی کاروبار حوالہ ہنڈی کے خلاف پشاور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے نجی کرنسی ایکس چینج کے منیجر کو گرفتار کرکے 23 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعیم خان کے مطابق کارروائی اندرون شہر صرافہ بازار میں کی گئی جس میں ہنڈی و حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج کے منیجر عطاء اللہ کو گرفتار کرکے دکان کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے 23 کروڑ روپے برآمد کرلیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نعیم خان کے مطابق ملزم خالد منظور سونے کی سمگلنگ میں بھی ملوث ہے اور ایف آئی اے کو مطلوب ہے، خالد منظور کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا تاہم عدالت نے رہا کردیا تھا۔
حوالہ ہنڈی‘ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی‘ پشاور سے 23کروڑ برآمد‘ نجی ایکس چینج کا منیجر گرفتار
Nov 14, 2024