پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے ’’انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیبر پی کے کے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے تمام کالجز سے یتیم بچوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے مطابق ایجوکیشن کارڈ کالجز میں داخل یتیم طالبات کو دیا جائے گا۔ اس کارڈ کے ذریعے تمام یتیم طالبات کو فیس میں رعایت دی جائے گی۔
خیبر پی کے حکومت ’’انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ‘‘ شروع کریگی
Nov 14, 2024