شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ انتظامی امور میں بہتری اور معاشی استحکام آرہا ہے۔ ملک میں پائیدار امن کے قیام کیلئے بھی حکومتی کوششیں لائق تحسین ہیں۔ صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کا ثمر ہے کہ صنعتیں فروغ پارہی ہیں اور زرعی میدان میں بھی ملک خود کفیل ہورہا ہے۔ حکومت زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی جدوجہد کے تحت عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے جو پاکستان کے جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کی نوید ہے۔ حکومت سیاست کی بجائے ریاست کے مفادات کو ترجیح دے کر نئی مثال قائم کررہی ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے اور احتجاج کی سیاست کے ذریعے انتظامی امور کو متاثر کرنے کی سوچ ترک کردے۔
حکومت عوام کی زندگیوں میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے: عارف سندھیلہ
Nov 14, 2024