حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پی ائی اے 35 ہزار سرکاری حجاج کو سفری سہولت مہیا کرے گی، گزشتہ روز سی ای اوپی ائی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات نے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور عطاء الرحمان بھی شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن