اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا ہے کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو کون سے مستقبل کے لئے باہر نکلنے کا پیغام دے رہے ہیں؟ 'ایکس' پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئیر راہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومت، رْول آف لاء کی پامالی، بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے اور چوری شدہ مینڈیٹ کا بد ترین عہد تھا۔ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے نکلنے کے بعد یہ ‘‘انقلاب" لانے کی تیرہویں فائنل کال ہے جس کا انجام پچھلی بارہ فائنل کالوں سے مختلف نہیں ہو گا۔