ایرانی نائب صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت  

Nov 14, 2024

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی عرب میں ہونے والی عرب اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ عرب میڈیا کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے سفارتی تعلقات، اسرائیلی جارحیت اور مشرق وسطیٰ سمیت باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب صدر محمد رضا عارف نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور اسے اسلامی کانفرنس کے اعلامیہ میں شامل کرنے پر ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی نائب صدر نے  کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات دونوں ممالک اور خطے کے عوام کے لیے اہم اور ضروری ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطوں پر اتفاق کرتے ہوئے ایرانی نائب صدر کی اسلامی کانفرنس میں شرکت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ 

مزیدخبریں