لندن سٹیشن پر خواجہ آصف کو گالیاں، نامعلوم شخص نے چاقو حملے کی دھمکی دی 

Nov 14, 2024

لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن گراؤنڈ سٹیشن پر وزیر دفاع خواجہ آصف کو گالیوں اور دھمکیوں کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔ نامعلوم شخص نے خواجہ آصف کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں چاقو حملے کی دھمکی دی۔ خواجہ آصف کے قریب ذرائع نے واقعے کی تصدیق کر دی۔ منظر عام پر آنے والی ویڈیو چند روز پہلے کی ہے۔ وزیر دفاع ساتھی کے ہمراہ ٹرین پر سفر کر رہے تھے۔حکومت پاکستان نے لندن میں پاکستان ہائی کمشن کو واقع. پر پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی۔ بیان میں کہا ہدایت کی کہ واقعہ انتہائی سنگین ہے لہٰذا برٹش ٹرانسپورٹ پولیس سے رابطہ کرکے تحقیقات کرائی جائے۔

مزیدخبریں